ٹیوٹا کرپشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ۔ سول سوسائٹی کے وفد کی چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر سے ملاقات

 ٹیوٹا کرپشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ۔ سول سوسائٹی کے وفد کی چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر سے ملاقات۔ ٹیوٹا بہاولنگر میں کرپشن مافیا کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ٹیوٹا کرپشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ۔ سول سوسائٹی کے وفد کی چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر سے ملاقات۔ ٹیوٹا بہاولنگر میں کرپشن مافیا کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل وفد نے چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر سید قلندر حسنین شاہ سے ملاقات کی۔ وفد نے چیئرمین ضلع کونسل کو ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات کرپشن مافیا کی کرپشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کرپشن کے دستاویزی شواہد دئیے۔ وفد نے چیئرمین ضلع کونسل کو بتایا کہ کرپشن مافیا کی وجہ سے فنی تعلیم و تربیت کے اداروں پر والدین کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو فنی تعلیم و تربیت دلوانا چاہتے ہیں مگر کرپٹ افسران کی وجہ سے بچوں کو دوسرے شہروں میں بھجنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اسول سوسائٹی کے وفد نے چیئرمین ضلع کونسل سید قلندر حسنین شاہ سے بہاولنگر میں ٹیوٹا کے اداروں کو کرپشن مافیا کے ہاتھوں تباہی سے بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ سید قلندر حسنین شاہ نے سول سوسائٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور بہاولنگر کے فنی تعلیم و تربیت کے اداروں کو کرپشن مافیا کے ہاتھوں تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ چیئرمین ضلع کونسل سید قلندر حسنین شاہ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور فنی تعلیم و تربیت کے اداروں کو بچانے کے لیے سول سوسائٹی کی کوشش قابل تحسین ہے۔ سول سوسائٹی کے وفد میں وکلاء، تاجر اور صحافی شامل تھے۔