ضلع پولیس کی با اثر فیکٹری مالکان سے ساز باز۔غریب محنت کش در بدر کے دھکے کھانے پر مجبور

 ضلع پولیس کی با اثر فیکٹری مالکان سے ساز باز۔پولیس انسپکٹر غضنفر قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا۔ غریب محنت کش دھکے کھانے پر مجبور۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ضلع پولیس کی با اثر فیکٹری مالکان سے ساز باز۔پولیس انسپکٹر غضنفر قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا۔بھاری چمک کی بدولت قبضہ مافیا کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کے در پے۔غریب محنت کش در بدر کے دھکے کھانے پر مجبور۔وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب،ایڈیشنل أئ جی جنوبی پنجاب اور أر پی او بہاولپور سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائ کرنے اور انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ محمد نواز پورہ میں فیکٹری مالک اختر قریشی نے اپنے درجنوں مسلح غنڈوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا۔اور اختر نامی محنت کش کے رقبہ پر قبضے کی کوشش کی۔جس پر متاثرہ شخص نے 15 پر کال کی۔پولیس کو أتا دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ صدر نے قبضہ واگزار کروادیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 325/21 درج کرلیا۔متاثرہ شخص اختر نےمیڈیا نمائندوں کو بتایا کہ 6 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس با اثر ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔اور اب پولیس انسپکٹر غضنفر با اثر فیکٹری مالکان سے ساز باز ہو کر میرا مقدمہ خارج کرنے کے در پے ہے۔غریب محنت کش اختر نے بتایا کہ میں گزشتہ چھ ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔مگر چمک اور سیاسی اثر ورسوخ کی بدولت پولیس بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائ کرنے سے گریزاں ہے۔اور میرا کوئ پرسان حال نہیں ہے۔غریب محنت کش اختر نے میڈیا کے توسط سے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،أئ جی پولیس پنجاب،ایڈیشنل أئ جی جنوبی پنجاب اور أر پی او بہاولپور سے بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائ کرنے اور انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔