اساتذہ کرام کے ای ٹرانسفر وزیر تعلیم کے لئے صدقہ جاریہ۔تبادلے کل سے شروع ہوں گے۔

 اساتذہ کرام کے ای ٹرانسفر وزیر تعلیم کے لئے صدقہ جاریہ۔تبادلے کل سے شروع ہوں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے ٹویٹ کے ذریعے باقاعدہ اعلان کر دیا۔

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) اساتذہ کرام کے ای ٹرانسفر وزیر تعلیم کے لئے صدقہ جاریہ۔تبادلے کل سے شروع ہوں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے ٹویٹ کے ذریعے باقاعدہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں کے اساتذہ کرام کے تبادلہ جات کل سے شروع ہو رہے ہیں۔ یہ تبادلہ جات جدید ترین آن لائن سروس کے ذریعے ہوں گے۔ ای ٹرانسفر میں تمام کیٹیگری کے تبادلہ جات اپلائی کرنے کی اجازت ہو گی۔ ای ٹرانسفر موجودہ حکومت کے بڑے کارناموں میں سے ایک ہے۔ اس سے پہلے اساتذہ کرام کو تبادلہ کے لیے سیاسی سفارش کے علاوہ رشوت بھی دینی پڑتی تھی۔

اساتذہ کرام کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اس ای ٹرانسفر کے نظام میں بہتری کی گنجائش ہے مگر اس کے باوجود یہ موجودہ وزیر تعلیم اور پنجاب حکومت کا شفافیت کی طرف ایک بڑا عملی قدم ہے۔ موجودہ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس اساتذہ کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کر چکے ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ای ٹرانسفر پر عمل درآمد کی وجہ سے اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نے ڈاکٹر مرادراس کی طرف سے نازیبا الفاظ کے استعمال کو نظر انداز کر دیا ہے۔ گھر سے 50 کلومیٹر دور تعینات ایک سکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ ای ٹرانسفر کا کارنامہ ڈاکٹر مرادراس کے لیے صدقہ جاریہ بن چکا ہے۔