تاجر نے پستول دکھا کر ایف آئی اے کی کاروائی ناکام بنا دی۔ مقدمہ درج

ایف آئی اے کی غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرنے والی دوکان پر کاروائی ناکام۔ ایف آئی اے ٹیم کے سامنے تاجر نے کرنسی غائب کر دی۔ روکنے پر تاجر نے پستول نکال لیا۔ مقدمہ درج۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے)  ایف آئی اے کی غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرنے والی دوکان پر کاروائی ناکام۔ ایف آئی اے ٹیم کے سامنے تاجر نے کرنسی غائب کر دی۔ روکنے پر تاجر نے پستول نکال لیا۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے صرافہ بازار میں غیر ملکی کرنسی کی ایکسچینج کرنے والے تاجر کی دکان پر ایف آئی اے کی ٹیم کو کاروائی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم کو دیکھ کر تاجر نے دکان میں موجود مختلف ممالک کی کرنسی کو دکان سے باہر منتقل کرنا شروع کر دیا۔ جسے ایف آئی اے کی ٹیم نے روکنے کی کوشش کی تو تاجر نے ایف آئی کی ٹیم پر پستول  تان لیا۔ ایف آئی اے کے انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ اے ڈویژن بہاولنگر نے مقدمہ درج کر لیا۔