کسی کے وار کر کے مخالف کا بازو کاٹ دیا۔ ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

 کسی کے وار کر کے مخالف کا بازو کاٹ دیا۔ ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) کسی کے وار کر کے مخالف کا بازو کاٹ دیا۔ ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں چک 174 مراد میں دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ لڑائی جھگڑے کے دوران فریق مخالف نے احمد ولد عبدالستار کا بازو کسی کے وار کر کےکاٹ دیا۔ اس معاملے کا ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی، ایس ایچ او موقع  پر پہنچ گئے۔مضروب نوجوان کو شدید زخمی حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے۔

 ڈی پی او بہاولنگر نے ڈی ایس پی چشتیاں کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ڈی ایس پی چشتیاں کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔ ڈی پی او بہاول نگر نے کہا ہے کہل ضلع میں ایسے انسانیت سوز واقعہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔