خدمت خلق کو اسلام میں بہت اہمیت دی گئی ہے۔ شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون

 خدمت خلق کو اسلام میں بہت اہمیت دی گئی ہے مخیر حضرات ضرورت مندوں ، محتاج اور نادار افراد کی معاونت کے لئے اپنا کردار ضرور ادا کریں۔ شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون ضلعی مسئول وفاق المدارس العربیہ

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) خدمت خلق کو اسلام میں بہت اہمیت دی گئی ہے مخیر حضرات ضرورت مندوں ، محتاج اور نادار افراد کی معاونت کے لئے اپنا کردار ضرور ادا کریں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے ابن نیاز فاؤنڈیشن جامع العلوم عیدگاہ بہاول نگر کےزیر اہتمام  جلدی امراض کے مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ابن نیاز فاؤنڈیشن کی جانب سے  لگائے گئے کیمپ میں  ڈاکٹر راشد خان( ماہر امراض جلد ) نے جلد سے متعلق کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور  بچوں کا فری  چیک اب کیا اور ادویات بھی دیں  اس موقع پر  ابن نیاز فاؤنڈیشن  کے ناظم ملک انور سجاد صاحب بابر علی عباسی عدنان صدیقی ،القریش گروپ آف انڈسٹریز کے سہیل قریشی ،فضل الرحمن خان ،عبدالحمیدخان بھی موجود تھے