رضاالہی کا حصول خدمت انسانیت سے ممکن ہے۔ مفتی محمد نصراللہ خان کا الخدمت فاؤنڈیشن بہاولنگر کی تقریب سے خطاب

 اللہ کی مخلوق کی خدمت اس وجہ سے ہو کہ اللہ راضی ہوجائے ایک بہترین کام ہے۔ مذہبی سکالر مفتی محمد نصراللہ خان کا الخدمت فاؤنڈیشن بہاولنگر کی مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی  تقریب سے خطاب


بہاولنگر (سیف الرحمن سے) رضاالہی کا حصول خدمت انسانیت سے ممکن ہے۔ اللہ کی مخلوق کی خدمت اس وجہ سے ہو کہ اللہ راضی ہوجائے ایک بہترین کام ہے۔ مذہبی سکالر مفتی محمد نصراللہ خان کا الخدمت فاؤنڈیشن بہاولنگر کی تقریب سے خطاب۔ الخدمت فاونڈیشن بہاولنگر کے فری وہیل چیئر مشن کے تحت شہر کے مختلف محلوں میں جا کر وہیل چیئر مستحق معذور افراد میں تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ،پہلے مرحلے میں صدر ضلع عرفان احمد بھٹی ،  ماڈل ٹاون کے کونسلر  ساجد مہار  کی سربراہی میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے تقریب منعقدکی گئی جس میں علاقے کے مستحق معذور افراد میں فری وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں، دوسرے مرحلے میں مدینہ ٹاون میں الخدمت کی جانب سے علاقے کے معذور افراد میں فری چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ضلع الخدمت  عرفان احمد بھٹی ، معروف مذہبی سکالر مفتی نصراللہ خان ، عمر خان ، پروفیسر ثناءاللہ ، پروفیسر تنویر اسلم ، ساجن بھاٹیا ، جنرل سیکٹری حمزہ قریشی ، ڈائریکٹر حنان قریشی ، ابوبکر ، احمد بھٹی، اویس پراچہ ، حافظ حمزہ اور الخدمت کے ولنٹیرز نے  شرکت کی صدر الخدمت فاونڈیشن عرفان نے شرکاء کو بتایا اب تک ہم ضلع بہاولنگر میں 500 معزور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کر چکے ہیں اور یہ مشن اسی طرح جاری و ساری رکھے شہر بہاولنگر میں کوئی معذور بغیر وہیل چیئر کے نہیں ہوگا  مفتی محمد نصراللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  رضاالہی کا حصول خدمت انسانیت سے ممکن ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت اس وجہ سے ہو کے اللہ راضی ہوجائے ایک بہترین کام ہے۔ الخدمت کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور عزم کیا ہر طرح ہر جگہ الخدمت سنگ چلیں گے اور نیک کاموں مدد کرتے رہیں  گے۔