بڑی میٹنگ میں بڑا فیصلہ۔ پیف پارٹنرز کی مرکزی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی بحال۔ نئے ایگریمنٹ پر تحفظات کا اظہار۔

 بڑی میٹنگ میں بڑا فیصلہ۔ پیف پارٹنرز کی مرکزی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی بحال۔ نئے ایگریمنٹ پر تحفظات کا اظہار۔

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) بڑی میٹنگ میں بڑا فیصلہ۔ پیف پارٹنرز کی مرکزی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی بحال۔ نئے ایگریمنٹ پر تحفظات کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ سکولز کی مرکزی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی بحال کر دی گئی۔ پنجاب کے پیف پارٹنر سکولز کے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوے پنجاب کی جملہ تنظموں کے سربراہان کی مشاورت سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بحال کر نے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جملہ سربراہان نے Zoom پر میٹنگ کی اور نیو ایگریمنٹ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔

اور پیف مینجمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایگریمنٹ سے پہلے جملہ پارٹنرز کے تحفظات کو دور کرتے ہوے لائف ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاے۔ 

آج تمام تنظیموں کے سربراہان کی میٹنگ لاہور میں ہوگی اور پیف پارٹنرز کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔