محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ڈی پی ایس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد۔ ڈی ایس پی صدر سرکل

 محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ڈی پی ایس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد۔ محکموں کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ندیم

بہاولنگر( سیف الرحمن سے)  محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ڈی پی ایس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد۔ محکموں کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ندیم۔

تفصیلات کے مطابق مختلف محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ڈی پی ایس بہاولنگر میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ تمام محکموں کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ سامنے آیا۔ محکموں کی جانب سے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس دیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل نے میڈیا کو بتایا کہ موک ایکسرسائز کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کرنے کے لئے تربیت کا عمل کیا گیا

ممکنہ دہشت گردی کے واقعہ سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا عمل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موک ایکسرسائز میں پولیس۔ریسکیو 1122۔میپکو ۔سول ڈیفنس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ ضلعی انتظامیہ اور ادارے ممکنہ دہشت گردی کے واقعہ سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

موک ایکسرسائز کے اختتام پر ڈی ایس پی صدر نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔