قتل یا طبعی موت؟ 60 سالہ شخص کی پراسرار موت معمہ بن گئی

 قتل یا طبعی موت؟ نواحی علاقے اڈہ گجیانی پر 60 سالہ شخص کی پراسرار موت معمہ بن گئی۔ پولیس ابتدائی تفتیش و کاروائی میں مصروف

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) قتل یا طبعی موت؟ نواحی علاقے اڈہ گجیانی پر 60 سالہ شخص کی پراسرار موت معمہ بن گئی۔ پولیس ابتدائی تفتیش و کاروائی میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے اڈہ گجیانی پر 60 سالہ شخص نذیر احمد کی پراسرار موت معمہ بن گئی ہے۔متوفی نواحی گاؤں روہانہ کا رہائشی تھا اور واپڈا اہلکاروں کے ساتھ پرائیویٹ طور پر کام کرتا تھا۔ واپڈا کے ایک افسر کی دکانوں کے اوپر پہلی منزل پر بنائے گئے گھر میں مردہ پایا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ابتدائی تفتیش و کاروائی میں مصروف ہے۔ اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔