بااثرکرپشن مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ڈائریکٹر ٹیوٹا بہاولنگر سے ایڈیشنل چارج واپس لے لیا گیا۔

 ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات بااثر کرپشن مافیا کی طاقت کے سامنے چیئرمین ٹیوٹا بھی بے بس۔ کرپشن مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے چارج سے ہٹا کر مافیا کو بچانے کی کوشش۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات بااثر ٹیوٹا کرپشن مافیا کی طاقت کے سامنے چیئرمین ٹیوٹا بھی بے بس۔ ٹیوٹاکرپشن مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے چارج سے ہٹا کر مافیا کو بچانے کی ناکام کوشش۔ تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا بہاولنگر میں تعینات بااثر ٹیوٹا کرپشن مافیا کی طاقت کے سامنے چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق بھی بے بس ہو گئے۔ ٹیوٹاکرپشن مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے کرپشن مافیا کے مہرے ڈائریکٹر ٹیوٹا بہاولنگر سے چارج واپس لے کرگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سرگودھا کے اسسٹنٹ پروفیسر عثمان خان کو ڈائریکٹر ٹیوٹا بہاولنگر تعینات کر کے ٹیوٹاکرپشن مافیا کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے واضح رہے کہ بہاولنگر میں عرصہ دراز سے تعینات ٹیوٹا کرپشن مافیا کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔ جعلی ڈپلومہ جات سے لیکر مالی بدعنوانیوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ میڈیا کے ذریعے کرپشن مافیا کی کرپشن سامنے آنے کے باوجود، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور چیئرمین ضلع کونسل کی جانب سے لکھے گئے خط کو نظر انداز کرتے ہوئے چیئرمین ٹیوٹا پنجاب نے محکمانہ کاروائی اور کرپشن مافیا کی ضلع بدری کی بجائے ڈائریکٹر ٹیوٹا بہاولنگر احسن جاوید سے ایڈیشنل چارج واپس لے کر کرپشن مافیا کے کرتوت چھپانے کی کوشش کی ہے۔

سول سوسائٹی کی جانب سے چیئرمین ٹیوٹا پنجاب کے اس فیصلے کو کرپشن مافیا کی حمایت سمجھا جا رہا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے متحرک افراد کا ہنگامی اجلاس کل بروز ہفتہ طلب کر لیا گیا ہے جس میں چیئرمین ٹیوٹا پنجاب کے اس فیصلے پر سول سوسائٹی کی جانب سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔