ضلع بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ممبران امن کمیٹی اور معاشرہ کے تمام افراد اپنا کلیدی کردار ادا کریں. صوبائی وزیر میں شوکت علی لالیکا

 بہاولنگر ضلع پر امن خطہ ہے اور علاقہ کے لوگ امن پسند ہیں. اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے علماء کرام، اقلیتی برادری اور ممبران امن کمیٹی اپنا کردار ادا کریں۔ صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا

بہاول نگر ( سیف الرحمن سے) صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم, ایس پی انویسٹی گیشن محمد فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اقلیتی برادری اور ممبران ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی. اجلاس میں کرسمس ڈے اور یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا. صوبائی وزیر زکوۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا نے کہا کہ ضلع بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ممبران امن کمیٹی اور معاشرہ کے تمام افراد اپنا کلیدی کردار ادا کریں. صوبائی وزیر نے کہا کہ بہاولنگر ضلع پر امن خطہ ہے اور علاقہ کے لوگ امن پسند ہیں. انہوں نے کہا کہ اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے علماء کرام، اقلیتی برادری اور ممبران امن کمیٹی اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ صبر و تحمل کو فروغ دیا جائے. اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اقلیتی برادری کے ممبران اور امن کمیٹی کے اراکین نے اظہار خیال کیا. بعد ازاں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں پرائیس کنٹرول اور مقررہ نرخ پرکھاد کی فراہمی کے حوالہ سے جائزہ لیتے ہوئے صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا

نے کہا ہے کہ حکومت گراں فروشی اور زخیرہ اندوزی روکنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے. اشیائے خوردونش اور کھاد کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں. انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے