پٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافے کے ساتھ گزرتے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید

 پٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافے کے ساتھ گزرتے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) پٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافے کے ساتھ گزرتے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سال 2021 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جاری رکھتے ہوئے سال کے آخری دن بلکہ آخری گھنٹے میں پٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافہ کر کے گزرنے والے سال کو الوداع کہا ہے اور اس اضافے کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا ہے۔