قطر میں مقیم معروف شاعر آصف شفیع کے شعری مجموعے "کوئی پھول دل میں کھلا نہیں " کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔

 قطر میں مقیم عہد حاضر کے معروف پاکستانی نژاد شاعر آصف شفیع کے شعری مجموعے "کوئی پھول دل میں کھلا نہیں " کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) قطر میں مقیم عہد حاضر کے معروف پاکستانی نژاد شاعر آصف شفیع کے شعری مجموعے "کوئی پھول دل میں کھلا نہیں " کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا۔ آصف شفیع کا تعلق ضلع بہاولنگر سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈاھرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد شاعر آصف شفیع جو کہ آج کل

قطر میں مقیم ہیں، کے شعری مجموعے "کوئی پھول دل میں کھلا نہیں " کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے جسے زربفت پبلیکیشنز لاہور نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 2003 میں شائع ہوا تھا جس پر معروف شاعر شہزاداحمد کی رائے موجود تھی۔ دوسرے ایڈیشن میں دہلی یونیورسٹی کے شعبہء اردو کے استادپروفیسرارتضی کریم کا دیباچہ شامل کیا گیا ہے۔ آصف شفیع پیشے کے اعتبار سے مکینیکل انجینیئر ہیں مگر بحیثیت شاعر ادبی حلقوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ انکا شمار عصر حاضر کے بہترین شاعروں میں ہوتا ہے۔