خونی ٹرک تین زندگیاں نگل گیا۔ کھاد سے بھرا ٹرک رکشہ پر گر گیا۔ لاشیں ہسپتال منتقل۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) خونی ٹرک تین زندگیاں نگل گیا۔ کھاد سے بھرا ٹرک رکشہ پر گر گیا۔ لاشیں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق چک مدرسہ کے نزدیک نور سر روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ کھاد سے بھرا ٹرک چنگ چی رکشہ پر الٹ گیا۔ جس کے نیچے آ کر رکشے میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ٹرالے کے نیچے سے نکالا اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہےجاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ کلیم اللہ،40 سالہ محمد اسلم اور 11 سالہ ماریہ بی بی شامل ہیں۔ خونی حادثے کے فوری بعد علاقہ مکینوں اور فوت شدگان کے لواحقین کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کی وجہ سے پورا علاقہ غم زدہ ہے۔