خدمت آپکی دہلیز پر، بہاولنگر پولیس کی خدمت مرکز وین شہر شہر گھومے گی

 خدمت آپکی دہلیز پر، بہاولنگر پولیس کی خدمت مرکز وین شہر شہر گھومے گی

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) خدمت آپکی دہلیز پر، بہاولنگر پولیس کی خدمت مرکز وین شہر شہر گھومے گی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس کی جانب سے خدمت مرکز وین کے ذریعے موبائل خدمت مرکز شہر شہر گھوم کر عوام کی خدمت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق خدمت مرکز وین سوموار اور منگل کو مروٹ، بدھ کو ڈاھرانوالہ، جمعرات کو فقیر والی اور جمعہ کو ڈونگہ بونگہ میں عوام کو خدمت مرکز کی سہولت انکی دہلیز پر فراہم کرے گی۔