رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار تحصیلدار ظفر مغل کی ضمانت ہوگئی۔

 رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار تحصیلدار ظفر مغل کی ضمانت ہوگئی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار تحصیلدار ظفر مغل کی ضمانت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تحصیل دار بہاولنگر ظفر مغل کو رشوت لینے کے الزام میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولنگر نے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی آر میں یہ کہا گیا کہ تحصیل دار کو رشوت کی رقم مبلغ 50 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے اور رشوت کی رقم موقع پر برآمد کر لی گئی ہے۔ جبکہ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ پیسے تحصیل دار کے سامنے رکھی فائل کے اندر سے برآمد ہوئے تھے۔ آج اس کیس میں عدالت نے تحصیل دار ظفر مغل کی ضمانت منظور کر لی ہے۔