چوہدری طلحہ شبیر ایڈووکیٹ بہاولنگر بار کے بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ساتھی وکلاء، سیاسی، صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد ۔

 چوہدری طلحہ شبیر ایڈووکیٹ بہاولنگر بار کے بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ساتھی وکلاء، سیاسی، صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد ۔

بہاولنگر ( کورٹ رپورٹر) چوہدری طلحہ شبیر ایڈووکیٹ ہائ کورٹ بہاولنگر بار کے بلامقابلہ فنانس سیکرٹری 2022۔2023 منتخب ساتھی وکلاء ۔سیاسی صحافتی سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد ۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر بار کے سالانہ انتخابات 8 جنوری کو ہوں گے جبکہ نوجوان وکیل چوہدری طلحہ شبیر ایڈووکیٹ ہائ کورٹ بہاولنگر  کو ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کا بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا 16 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے اور فنانس سیکرٹری کے لیئے چوہدری طلحہ شبیر ایڈووکیٹ ہائ کورٹ بہاولنگر کے مقابلہ میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے چوہدری طلحہ شبیر ایک نوجوان اور مثبت سوچ کے مالک وکیل ہیں ان کے اخلاق اور ملنساری کے باعث ساتھی وکلاء ان کی عزت کرتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں اس موقع پر بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہونے والے چوہدری طلحہ شبیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بار اور ساتھیوں کا اعتماد کرنے پر مشکور ہوں اور انشا اللہ اعتماد پر پورا اتروں گا۔چوہدری ظفر اقبال بھوتہ،  مرزا عبالصمد، رانا عدیل سرور، عمیر مصطفی جوئیہ، سلمان احمد چوہدری، خان امان اللہ, ضیا الحق بابر, چوہدری نورحسن, میاں مسعود الرشید جوئیہ نے نو منتخب فنانس سیکرٹری چوہدری طلحہ شبیر ایڈووکیٹ ہائ کورٹ بہاولنگر کو مبارکباد دی۔