سردی کی چھٹیاں جنوری میں؟؟؟ فیصلہ آج بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں ہو گا۔

 سردی کی چھٹیاں جنوری میں؟؟؟ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں  آج 5 بجے شام فیصلہ ہو گا۔ کانفرنس میں سٹوڈنٹس کی ویکسینیشن سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) سردی کی چھٹیاں جنوری میں؟؟؟ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں  آج 5 بجے شام فیصلہ ہو گا۔ کانفرنس میں سٹوڈنٹس کی ویکسینیشن سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام 5 بجے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں ہو گی۔ کانفرنس میں 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن اور سردی کی چھٹیوں پر غور کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیاں جنوری میں کرنے کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر امور بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔