علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022 کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر احمر ذوالفقار نون

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022 کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔ ڈاکٹر احمر ذوالفقار نون

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھاولنگر ڈاکٹر احمر ذوالفقار نون نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں میٹرک (جنرل) میٹرک درس نظامی (ثانویہ عامہ) ایف اے (جنرل) آئی کام،ایف اے درس نظامی (ثانویہ عامہ)، سرٹیفیکیٹ کورسز،بی ایس /ایم ایس سی (فیس ٹو فیس) ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہوں گے۔ دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی و بین الاقوامی طلبہ بھی میٹرک، ایف اے، اور آئی کام پروگراموں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس /ایم ایس سی /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے۔