گیارہ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔

 گیارہ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر لیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) گیارہ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں سکول جاتے ہوئے راستے میں گیارہ سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ کا ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے نانا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

ڈی پی اور بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ بچی کے ورثاء کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائے گے۔ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ملزم کو بمطابق قانون قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔