ڈی پی او کی ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیموں کے وفد سے ملاقات

 ڈی پی او کی ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے انجمن تاجران، علمائے کرام، پیٹرول پمپ مالکان، بس اسٹینڈ مینیجرز اور وکلاء برادری کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کا ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر ندیم افضال کے ہمراہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے انجمن تاجران،علمائے کرام،پیٹرول پمپ مالکان،بس اسٹینڈ مینیجرزاور وکلاء برادری کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر ندیم افضال کے ہمراہ انجمن تاجران،علمائے کرام،پیٹرول پمپ مالکان،بس اسٹینڈ مینیجرزاور وکلاء برادری کے ساتھ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میں سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ڈی پی او نے ضلع میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے بس ا سٹینڈ مینجرز کو ٹریول آئی ایپ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی اونے پیٹرول پمپ مالکان اور انجمن تاجران کو سیف سٹی پروگرام کے تحت CCTVکیمرے لگانے کی ہدایت کی۔ جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام شعبوں سے وابستہ افراد بالخصوص وکلاء برادری کا ضلعی پولیس کے ساتھ ایک پیج پر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈی پی او نے قیام امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پولیس کی مدد کریں۔ علمائے کرام معاشرے میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے باہمی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ بہاولنگر پولیس سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے علماء معاشرتی برائیوں کے قلع قمع کے لیے بھی پولیس کے دست و بازو بنیں۔میٹنگ کے اختتام پرامن وامان کے قیام اور ملکی سلامتی کے لیے دعاکی گئی۔