خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ماسٹر کو بچانے کے لیے کرپشن مافیا متحرک۔

 خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ماسٹر نے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے۔ کرپشن مافیا متحرک۔ سکول میں بلا کر اہل علاقہ کو ورغلانے کی کوششیں

بہاولنگر (جاوید جٹ سے) خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ماسٹر نے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے۔ کرپشن مافیا متحرک۔ سکول میں بلا کر اہل علاقہ کو ورغلانے کی کوششیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بالا آرائیں کے ہیڈ ماسٹر ظفر طور کو ہراسانی کی شکایت پر کاروائی سے بچانے کے لیے مافیا حرکت میں آ گیا۔ عرصہ دراز تک اس سکول میں انچارج ہیڈ ماسٹر رہنے والے ایس ایس ٹی جمشید وٹو نے سکول میں اہل علاقہ کی میٹنگ بلا لی اور ہیڈ ماسٹر کی حمایت میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا۔ موصوف ایس ایس ٹی جمشید وٹو کو سابقہ ہیڈ ماسٹر نے کرپشن، بدعنوانی اور سکول میں گروپنگ اور سیاست کرنے کے الزام میں سرنڈر کر دیا تھا۔ مگر موصوف ایس ایس ٹی نے اپنے سیاسی اثرورسوخ کے بل بوتے پر سرنڈر کرنے والے ہیڈ ماسٹر کے خلاف درخواست دلوا کر ہیڈ ماسٹر کو ہی تبدیل کروا دیا اور بعد میں میل ملاپ کے ذریعے سرنڈر کرنے کے ہیڈ ماسٹر کے حکم کو ہی غائب کروا دیا۔ سرنڈر ہونے کے باوجود موصوف نے سکول کا چارج سنبھال لیا۔ سابقہ سی ای او نے میڈیا کی نشاندہی پر جمشید وٹو سے انچارج ہیڈ ماسٹر کا چارج واپس لینے کا حکم دیا اور سینیئر ٹیچر کو انچارج مقرر کر دیا گیا مگر جمشید وٹو نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ سابقہ انچارج ہیڈ ماسٹر جمشید وٹو پر این ایس بی فنڈ میں بڑے پیمانے پر خرد برد اور غبن کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے دور میں انہوں نے گاؤں کے بے روزگار نوجوانوں سے بھاری رشوت لیکر انہیں سکول میں عارضی ٹیچر رکھا اور وعدہ کیا کہ انہیں مستقل کروا دیں گے۔

موجودہ ہیڈ ماسٹر ظفر طور بھی ماضی میں اپنی ہر پوسٹنگ کے دوران کرپشن کی وجہ سے محکمانہ انکوائریوں کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ اور جرائم پیشہ مشہور ہیں۔ کرپشن کے الزام میں ملازمت سے ٹرمینیٹ ہونے والے ہیڈ ماسٹر کو بچانے کے لیے کرپشن کنگ جمشید وٹو نے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

ہیڈ ماسٹر ظفر طور پر سکول کی خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا الزام ہے اور گزشتہ روز ڈی ای او سیکنڈری اور ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری انکوائری کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول بالا آرائیں وزٹ کر کے آئے ہیں