حکومت پنجاب کا غلط فیصلہ۔ ب فارم بنوانا مشکل کر دیا۔ لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ

 حکومت پنجاب کا غلط فیصلہ۔ ب فارم بنوانا مشکل کر دیا۔ لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور (سیف الرحمن سے) حکومت پنجاب کا غلط فیصلہ۔ ب فارم بنوانا مشکل کر دیا۔ لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بچوں کے ب فارم بنوانے کے لیے یونین کونسل سے برتھ سرٹیفکیٹ بنوانا لازمی قرار دے دیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں بچے ب فارم نا بننے کی وجہ سے سکول میں داخل نہیں ہو پا رہے۔ جبکہ اس سے پہلے والدین نادرا آفس میں جا کر ب فارم بنوا لیتے تھے۔ اب پہلے یونین کونسل کے سیکریٹری کو تلاش کرنا پڑتا ہے اور اس کی سرکاری فیس کے علاوہ رشوت بھی دینی پڑتی ہے۔ یونین کونسل کے سیکریٹری اکثر اوقات اپنے دفاتر میں موجود نہیں ہوتے ہیں۔ اس کے بعد نادرا میں ب فارم کی فیس الگ سے جمع کروانی پڑتی ہے۔ دیہاتوں میں رہنے والے اکثر والدین اتنی مشقت اٹھانے کی بجائے بچے کو سکول میں داخل نا کروانے کا آسان فیصلہ کر لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور معروف ماہرین تعلیم ملک جمیل الرحمٰن (احمد پور شرقیہ) ، جام مختار (شجاع آباد، ملتان) توقیر ناصر بلوچ (وہاڑی) و دیگر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ب فارم کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ کی شرط فوری طور پر ختم کی جائے۔