سردی کی چھٹیوں میں اضافہ؟ طلبہ خوشی سے نہال

 سردی کی چھٹیوں میں اضافہ؟ طلبہ خوشی سے نہال۔ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے ساتھ سردی کی شدید لہر متوقع۔

لاہور (ویب ڈیسک) سردی کی چھٹیوں میں اضافہ؟ طلبہ خوشی سے نہال۔ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے ساتھ سردی کی شدید لہر متوقع۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پہاڑوں پر برف باری اور ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے ذمہ داران سردی کی چھٹیوں میں اضافہ پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ چھٹیوں میں اضافہ کی افواہوں کے ساتھ ہی طلبہ نے مساجد کا رخ کر لیا ہے اور چھٹیوں میں اضافہ کے لیے دعائیں شروع کر دی ہیں