ریٹائرمنٹ پر افسران بالا کے بہترین خیالات ہی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہیں، ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے۔ سی ای او میونسپل کمیٹی بہاولنگر
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ریٹائرمنٹ پر افسران بالا کے بہترین خیالات ہی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہیں ، کسی بھی ملازم کے لئے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اس سے بڑی خوشی نہیں ہوسکتی کے اسکے اعزاز میں اسکے افسران اور ساتھی کولیک الوداعی تقریب کا انعقاد کریں، ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہےان خیالات کا اظہار سی ای او میونسپل کمیٹی بہاولنگر شفیق بلوچ اور ایم او آر عمر مختیار ،خالد علوی،محمدافضل، ملک اسلم سیکرٹری ودیگر نے سنئیر سیکرٹری میونسپل کمیٹی رجسٹریشن برانچ محمدسلیم بھٹی کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد کسی ملازم کو یہ نہیں سوچنا چاہئیے کہ اب اسکا کام ختم ہوگیا ہے بلکہ اسے معاشرے کے اندر اپنے تجربات کی روشنی میں لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے افسران اور ساتھی کولیکز نے محمدسلیم بھٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی 60 سالہ خدمات کو سراہا محمدسلیم بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ بطور سیکریٹری فرائض منصبی اور عوام کی خدمت پر مجھے فخر ہے میرے ساتھیوں کے ساتھ طویل رفاقت ہمیشہ یاد رہے گی اس موقع پر میونسپل کمیٹی بہاولنگر کا عملہ ، رجسٹریشن برانچ کے سیکریٹریز چوہدری نصیراحمد،اعجاز جوئیہ،عیدمحمد،اور سماجی شخصیات بھی موجود تھے یاد رہے ریٹائر ہونے والے سلیم بھٹی معروف صحافی کامران رومی بھٹی کے والد ہیں