مہنگی کھاد بیچنے والا گرفتار۔ ایف آئی آر درج

 مہنگی کھاد بیچنے والا گرفتار۔ ایف آئی آر درج

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) مہنگی کھاد بیچنے والا گرفتار۔ ایف آئی آر درج۔ 



تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ظفر اقبال نے غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور دکاندار سے کھاد کی ایک بوری خریدی جس کی قیمت دکاندار نے 1768 کی بجائے 2100 روپے وصول کی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دکاندار کو موقع پر ہی حوالہ پولیس کر دیا اور پولیس تھانہ اے ڈویژن بہاولنگر نے تحریری درخواست پر دکاندار شجاع دین ولد اسلام دین پر ایف آئی آر درج کر لی۔