فورٹ پریس کلب کے سالانہ الیکشن برائے سال2022ء کے نتائج کا اعلان، میاں عبدالواجد بلامقابلہ صدر منتخب

 فورٹ پریس کلب کے سالانہ الیکشن برائے سال2022ء کے نتائج کا اعلان، ورکنگ گروپ کے چیف ندیم ظفر فرازگروپ کے امیدوار میاں عبدالواجد بلامقابلہ صدر اور سید ضوریز احمد واسطی بلامقابلہ نائب صدر منتخب

فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر ) فورٹ پریس کلب کے سالانہ الیکشن برائے سال2022ء کے نتائج کا اعلان، ورکنگ گروپ کے چیف ندیم ظفر فرازگروپ کے امیدوار میاں عبدالواجد بلامقابلہ صدر اور سید ضوریز احمد واسطی بلامقابلہ نائب صدر منتخب ،جبکہ الیکشن کمیٹی اور دیگر سئینر ممبران کی پانچ رکنی کمیٹی نے باہمی مشاورت سے دیگر عہدیداران کا چناو بھی مکمل کر لیا۔جیت پر صحافیوں نے نو منتخب کابینہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا

تفصیلات کے مطابق فورٹ پریس کلب الیکڑانک میڈیا ایسوسی فورٹ عباس کے سالانہ الیکشن مکمل ہو گئے ، تین رکنی الیکشن کمیٹی چئیرمین حاجی دلشاد احمد اسد، محبوب عالم محبوب اور خلیل احمد نے پریس کلب کی میٹنگ میں نئے سال کے لئے عہدیدران کا چناو مکمل کر لیا ۔ جس کے مطابق میا ں عبدالوجد صدر، عثمان وحید رامے سئینر نائب صدر، سید ضوریز احمد واسطی نائب صدر ،عبدالقیوم چوہدری جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر نعیم عباس قمر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد نعیم سحر فنانس سیکرٹری، عامر سلطان سیکرٹری نشرو اشاعت ، تنویر سلطان انچارج سوشل میڈیا سیل مقرر اسی طرح مجلس عاملہ کے تین ارکان حاجی دلشاد احمد، ندیم ظفر اور ایم عظیم محمود منتخب ہوئے اسی طرح چئیرمین مجلس عاملہ ایم عظیم محمود کا انتخاب کیا گیا۔ واضح رہے کہ سئنر صحافیوں اور الیکشن کمیٹی کی باہمی مشاورت سے عامر سلطان ،ڈاکٹر نعیم عباس قمر کو عبدالیقوم اور عثمان وحید رامے کے حق میں دستبردار کر وا کر کاغذات نامزدگی واپس دلوائے گئے اسی طرح خوشگوار ماحول میں فورٹ پریس کلب کے الیکشن مکمل ہوئے جیتنے پر ڈھول کی تھاپ کر امیدواران کے حامیوں اور ووٹرز سپورٹز نے بھنگڑے ڈالے۔اور نو منتخب کابینہ کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔