سرکاری سکول 5 دن سے بند، بچوں کی تعلیم متاثر

 سرکاری سکول 5 دن سے بند، بچوں کی تعلیم متاثر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سرکاری سکول 5 دن سے بند، بچوں کی تعلیم متاثر۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول چک کوکاری تحصیل و ضلع بہاولنگر گزشتہ 5 روز سے مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

یہ سکول پیما اتھارٹی کے زیر انتظام چلتا ہے جو کہ پنجاب حکومت کی قائم کردہ ایک اتھارٹی ہے جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پنجاب میں 4000 سے زائد پرائمری سکول چلاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انکا سکول کھولا جائے تاکہ بچے تعلیم جاری رکھ سکیں۔