انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں

 انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں۔ ہم ھاتفین کی معاونت سےدکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔سربراہ ھاتف ویلفیئر سوسائٹی چوہدری سعید احمد

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر) انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں عبدالستار ایدھی گنگا رام اور مدر ٹریسا اس کی بہترین مثال ہیں ہمارا خاندان ھاتفین کی معاونت سے   والد محترم کا دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری کریں گے ان خیالات کا اظہار ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ چوہدری سعید احمد نے  چوہدری عبد الجبار صاحب  کے ساتھ زینب ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ھوئے  کیا انہوں نے کہا کہ ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اس دور کے ایدھی ہیں ھاتفین گزشتہ 31 سال سے علاقہ کی دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں میرے والد گرامی ھاتفین کے کام عمل اور جذبہ کے بہت بڑے قدر دان تھے انہوں نے آخری وقت تک ھاتفین کی معاونت سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھا انشااللہ ہم اس تسلسل کو ٹوٹنے نہیں دیں گے  بلاشبہ ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اس پرفتن اور نفسا نفسی کے دور میں انسانیت کی خدمت کرکے  تاریخ رقم کر رہے ہیں انہوں نے زینب ہسپتال کے تمام سیکشن ڈائیلسز سنٹر  آئ  گائنی  ڈینٹل اور واٹر فلٹریشن پلانٹس  کی کارکرگی کو بہت سراہا  اس موقع پر ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبربن کی کثیر تعداد موجود تھی ۔