مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ان ایکشن

 مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ۔ سانحہ مری کی انکوائری سات دن میں مکمل کرنے کی ہدایت۔ وزیراعلی پنجاب ان ایکشن۔

لاہور (ویب ڈیسک) مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ۔ سانحہ مری کی انکوائری سات دن میں مکمل کرنے کی ہدایت۔ وزیراعلی پنجاب ان ایکشن۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏مری میں برفباری کے دوران پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کے بعد ہماری سب سے پہلی ترجیح ریسکیو آپریشن مکمل کرنا تھی

آج ہم نے مری میں طویل مشاورتی اجلاس اور تفصیلی بریفنگز کے بعد اہم فیصلے کیے ہیں تاکہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے ذریعے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے

‏7 دن میں ACS ہوم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور غفلت/کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی

مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، 

اور فوری طور پر SP اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو مری میں تعینات کیا جائے گا

‏مری میں 2 نئے تھانے بنائے جائیں گے

سنی بینک اور جھیکا گلی میں 2 نئے پارکنگ پلازےبنائےجائیں گے اور وہاں سے مال روڈ تک شٹل سروس چلائی جائےگی

ریسکیو 1122 کے عملےکو ٹریل بائکس اور وائرلیس سسٹم دیا جائےگا اور نئےٹریفک مینجمنٹ سسٹم کےساتھ مری جانے والی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی

‏مری کےعلاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں

برفباری کے دوران اپنائے جانے والے SOPs کا ازسر نو جائزہ لے کر سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا