شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر۔

 شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ ٹریفک کی روانی متاثر۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ ٹریفک کی روانی متاثر۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے۔ دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ملک بھر میں دھند کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے دھند کے دوران غیر سفر سے گریز کی ہدایت کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر  اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔

مگر بہاولنگر پولیس دھند کے دوران خاموشی کو بہترین حکمت عملی سمجھتے ہوئے دھند کی شدت میں ٹریفک کی روانی اور مسافروں کی مشکلات سے الگ تھلگ رہتی ہے۔

گزشتہ دو دن سے شدید دھند ہے مگر ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں