کاشف خان خاکوانی ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولنگر کے صدر منتخب۔

 کاشف خان خاکوانی ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولنگر کے صدر منتخب۔ وکلاء کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) کاشف خان خاکوانی ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولنگر کے صدر منتخب۔ وکلاء کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کاشف خان خاکوانی ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا۔ کاشف خان خاکوانی  314 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل عامر فہیم  ایڈووکیٹ نے 250 ووٹ حاصل کیے۔

سیکرٹری بار کے الیکشن میں مرزا باسط ایڈووکیٹ 319 ووٹ لیکر کامیاب ٹہرے جبکہ ان کے مدمقابل ماجد اکرم ایڈووکیٹ 247 ووٹ حاصل کر سکے۔

سید معراج نوید زیدی ایڈووکیٹ 301 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے اور ان کی مدمقابل محترمہ فضیلت نیاز مرزا ایڈووکیٹ 267 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

کاشف خان خاکوانی ایڈووکیٹ کے صدر منتخب ہونے پر ان کے حامی وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔