پولیس کی شراب فروشو ں کے خلاف بڑی کاروائی

 تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی شراب فروشو ں کے خلاف بڑی کاروائی،بھاری مقدارمیں شراب برآمد۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی شراب فروشو ں کے خلاف بڑی کاروائی،بھاری مقدارمیں شراب برآمد۔

  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ڈی ایس پی چشتیاں محمد ارشد لطیف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں سید حسن عباس گیلانی کی سربراہی میں سب انسپکٹرشہروز اقبال نے مخبر کی اطلاع پرتقو ی ٰ چوک چشتیاں پر کاروائی کرتے ہوئے کار سوار ملزم یاسر مسیح ولد پطرس مسیح سکنہ جی ٹی روڈمحلہ مومن پورہ داروغہ والا لاہور کو گرفتار کیا۔ملزم لاہور سے چشتیاں شراب سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 354ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی اوبہاولنگر محمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ منشیات فروش نشے کی شکل میں ہماری نوجوان نسل کو زہر سپلائی کر رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی عوام کوچاہیے کہ ایسے عناصر سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں.