غفلت یا نااہلی۔ سینکڑوں طالبات کی زندگیاں خطرے میں۔

 غفلت یا نااہلی۔ سینکڑوں طالبات کی زندگیاں خطرے میں۔ سکول کی خستہ چھت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے

منچن آباد ( ایجوکیشن رپورٹر) غفلت یا نااہلی۔ سینکڑوں طالبات کی زندگیاں خطرے میں۔ سکول کی خستہ چھت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول منچن آباد کی خطرناک بلڈنگ انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ چھت جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سکول میں زیر تعلیم طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

سکول بلڈنگ کی چھتوں کے مختلف حصے نچلی سطح سے گرنے لگے ہیں۔ کلاس رومز،کمپیوٹر لیب اور ایڈمن بلاک کی چھتیں خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہیں

جو کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ بلڈنگ کی خطرناک صورتحال کے باعث طلباء والدین اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

سکول پرنسپل کی طرف سے حکام بالا کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا۔ 

مسٹر گلزار احمد ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن بہاولنگر سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ " کیس بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو جائزہ لینے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اہالیان شہر نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے سکول بلڈنگ کی بابت فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔