جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی نومنتخب مجلس شوری کا اجلاس

 جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی نومنتخب مجلس شوری کا اجلاس۔ مختلف مسائل کی نشاندہی کے ساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی نومنتخب مجلس شوری کا اجلاس۔ مختلف مسائل کی نشاندہی کے ساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی نو منتخب شوری کا اجلاس امیر ضلع ولید ناصر چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب امراء چودھری اعجاز احمد گجر ایڈووکیٹ، چودھری گلزار احمد، اور سید مسعود اقبال شاہ جبکہ حاجی بشیر احمد اور اسداللہ شاہ کا بطود ڈپٹی سیکٹری جنرل تقرر کیا گیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا۔ بہاولنگر کو موٹروے سے روٹ سے نکالے جانے، میڈیکل کالج کی فوری اور جدید تعمیر اور کھاد بحران کے خاتمہ سمیت ضلع بہاولنگر کو درپیش دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ اس سلسلے میں احتجاجی تحریک جاری رکھے جانے کا عزم کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ہر حلقہ انتخاب میں اپنے امیدواران کو ترازو کے نشان پر کھڑا کرے گی۔ عوام الناس سے اچھی شہرت کے افراد کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر میاں احسان باری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔