عوامی خدمت میرا پہلا مشن ہے۔ سیاست کو عبادت سمجھ کر کام کرونگا۔ میاں مظفر اقبال

 عوام کی محرومیاں ختم کرنے کا عزم کر لیا، سیاسی وڈیرہ شاہی اور برادری ازم کی سیاست نے اس حلقہ کو پسماندگی کی اخری نہج پر پہنچا دیا ہے۔سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ میاں مظفر اقبال

فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر) حلقہ پی پی 244 کی محرومیاں ختم کرنے کا عزم کر لیا ،سیاسی وڈیرہ شاہی اور برادری ازم کی سیاست نے اس حلقہ کو پسماندگی کی اخری نہج پر پہنچا دیا ہے۔سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو ہی مسائل حل ہوتے ہیں اور عام آدمی کی خدمت میں بھلائی ہے۔جس طرف نظر ڈالیں مسائل کا انبار ہے۔ اوپر سے موجودہ حکومت نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے عام آدمی کا گزر بسر مشکل ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن ہی واحد وہ جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کو امیدوار ڈھونڈنے سی بھی نہیں ملیں گے ۔مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں یک جان ہے ۔ ان خیالات کااظہار سابق ناظم یو نین کونسل و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 244 فورٹ عباس میاں مظفر اقبال نے سیاسی اکھاڑے میں قدم رکھتے ہی پہلی پریس کانفرس میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن تحصیل فورٹ عباس و سابق چئیرمین یو سی حاجی اعجاز حسین ،سابق نائب ناظم اشرف حیات ،میاں منیب اعجاز سمیت علاقہ کے سیاسی سماجی شخصیات شامل تھی۔ میاں مظفر اقبال نے کہا فورٹ پریس کلب کے صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہم عرصہ کئ سالوں نے عوام کی خدمت کر رہے ہیں عوام کی خواہش پر ہی میں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے بڑے بھی عوامی خدمت کرتے آرہے ہیں اسی مشن کو لیکر میں بھی ایک بار پھر میدان سیاست میں قدم رکھ رہا ہوں ۔فورٹ عباس میں عوامی خدمت میرا پہلا مشن ہو گا سیاست کو عبادت سمجھ کر کام کرونگا،علاقہ کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا ۔