ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری کی فلاح وبہبود اور بار اور بینچ کے درمیان مثبت کردار ادا کریں گے ۔ میاں مظفر اقبال راہنما مسلم لیگ ن

 وکلاء اور سیاست دانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری کی فلاح وبہبود اور بار اور بینچ کے درمیان مثبت کردار ادا کریں گے ۔ میاں مظفر اقبال راہنما مسلم لیگ ن

فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) نو منتخب صدر بار ایسویشن کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سیکریٹ میں مقامی رہنماء کی جانب سے شاندار تقریب،وکلاء برادری کی شرکت ،تقریب کے میزبان میاں مظفر اقبال کی جانب سے مہمانوں کو تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گے۔


تفصی

لات کے مطابق رہنماء مسلم لیگ ن و سابق چیرمین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی244 میاں مظفر اقبال کی جانب سے ان کے ڈیرہ سیکریٹ مسلم لیگ ن غلام رسول ٹاون میں نو منتخب صدر بار یاسر صدیق ایڈووکیٹ کی جیت کی خوشی میں ایک پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مسلم لیگ ن تحصیل فورٹ عباس و سابق چئیرمین حاجی اعجاز احمد، سابق چئیرمین یونین کونسل کچھی والا اشرف حیات ،میاں عامر غفور، وکلاء اتحاد کے سربراہ چوہدری ذوالفقار گوہیر سمیت دیگر وکلاء شامل تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا میاں مظفر اقبال نے کہا کہ وکلاء اور سیاست دانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری کی فلاح وبہبود اور بار اور بینچ کے درمیان اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ہی وکلاء کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر اول دستہ کا کردار ادا کر تی ہے ۔جب بھی کسی ڈکٹیٹر نے قانون شکنی کی ہے ن لیگ ہمیشہ وکلاء کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے ۔ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حالیہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو گا۔ راتوں رات پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ کر دیا جا تاہے۔ جبکہ بجلی بھی مزید مہنگی کر دی جاتی ہے جس سے عام آدمی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔مسلم لیگ ن ہی واحد وہ جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کو امیدوار ڈھونڈنے سی بھی نہیں ملیں گے ۔مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں یک جان ہے ۔اس موقع پر نومنتخب صدر بار چوہدری یاسر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہم شکر گزار ہےمیاں مظفر اقبال کے جنہوں نے ہمارے لئے عزت بخشی ۔میں انشاء اللہ اپنے وکلاء کی امیدوں پرپورا ترونگا۔