انصاف کی امید میں عدالت کی سیڑھیاں چڑھتی 75 سالہ خاتون وفات پا گئیں۔

 انصاف کی امید میں عدالت کی سیڑھیاں چڑھتی 75 سالہ خاتون وفات پا گئیں۔ متوفیہ گزشتہ پانچ سال سے عدالت کے چکر کاٹ رہی تھی

لاہور (ویب ڈیسک) انصاف کی امید میں عدالت کی سیڑھیاں چڑھتی 75 سالہ خاتون وفات پا گئیں۔ متوفیہ گزشتہ پانچ سال سے عدالت کے چکر کاٹ رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق انصاف کی امید لیے عدالت کی پانچویں منزل کی طرف گامزن خاتون تیسری منزل پر حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملی۔ 75 سالہ متوفیہ زیب النساء گزشتہ پانچ سال سے اپنے والد "جو کہ ریلوے میں ملازم تھے" کی پنشن اپنے نام منتقل کروانے کے لیے عدالت کے چکر کاٹ رہی تھی۔ ظالم محکمانہ نظام اور ناقص قوانین اس خاتون کی زندگی نگل گئے۔