بلدیہ ہال میں کھلی کچہری۔ ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

 بلدیہ ہال میں کھلی کچہری۔ ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بلدیہ ہال میں کھلی کچہری۔ ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت بلدیہ ہال بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں ،میڈیا نمائندگان اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل تفصیلی طور پر سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کھلی کچہری میں موجود لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس میں قائم خلیج کو دور کرنا ہے۔ڈی پی او بہاول نگر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ میرے دروازے عوام الناس کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں لوگ جب چاہیں بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر پولیس آسکتے ہیں۔