نیوائیر نائٹ کے موقع پر قانون شکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن۔

 ضلعی پولیس آفیسر کی ہدایت پر نیوائیر نائٹ کے موقع پر سال کے آخری دن منشیات فروشوں اور قانو ن شکن افراد کے خلاف بھرپور کاروائی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس آفیسر کی ہدایت پر نیوائیر نائٹ کے موقع پر سال کے آخری دن منشیات فروشوں اور قانو ن شکن افراد کے خلاف بھرپور کاروائی۔  

تفصیلات کے مطا بق ضلعی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر گزشتہ ایک ہی دن میں شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 19مقدمات کا اندراج کیا۔ملزمان کے قبضہ سے 804لیٹر شراب، 301لیٹر لہن اور09چالو بھٹیاں برآمد کیں۔ آتش بازوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 03مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ آتش بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران نجی کیفے ڈوزی کے منیجرکوبھی گرفتارکر لیا،ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کیا۔ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 02مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل معہ روند برآمد کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگرنے کہا کہ ضلع میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے کو ئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے