نیٹ کیفے کی آڑ میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ملزمان گرفتار

 نیٹ کیفے کی آڑ میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ملزمان گرفتار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) نیٹ کیفے کی آڑ میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ملزمان گرفتار۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کے حکم پر تھانہ منچن آباد پولیس نے نیٹ کیفے مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران سیون سٹار نیٹ کیفے اور پرنس نیٹ کیفے کے مالکان کے خلاف فحاشی پھیلانے پر مقدمات درج کر لیے گئے اور ملزمان فحاشی پھیلانے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی پی او بہاولنگر کے حکم پر نیٹ کیفوں پر فحاشی کی روک تھام کے لیے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے