زبانیں اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے ، قومیں اپنی اپنی زبانوں کو اہمیت و عظمت دیا کرتی ہیں۔

 زبانیں اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے ، قومیں اپنی اپنی زبانوں کو اہمیت و عظمت دیا کرتی ہیں کئی ممالک اقوام عالم میں بھی شریک ہوکر اپنی زبان کو ہی فروغ دیتے ہیں۔ نفاذ اردو ریلی سے شرکاء کا خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) نفاذ اردو کیلئے بہاولنگر میں ریلی نکالی گئی جو کہ منچن آباد چوک سے شروع ہوئی اور پریس کلب کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر نفاذ اردو کے ضلعی رہنماؤں ملک صفدر ضیاء ، سیف اللہ قریشی ، حکیم شیخ عرفان رشید پریس کلب بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم ، سابق صدر طارق حفیظ ، شیخ محمد یاسین ، غلام مرتضی دھاری ،ڈاکٹر محمد ابراہیم دولتانہ،شیخ دلشاد رفیق، شیخ پانڈی ودیگر موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبانیں اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے ، قومیں اپنی اپنی زبانوں کو اہمیت و عظمت دیا کرتی ہیں کئی ممالک اقوام عالم میں بھی شریک ہوکر اپنی زبان کو ہی فروغ دیتے ہیں مگر مقام افسوس ہے کہ مملکت خدادا پاکستان کی قومی زبان اپنے ہی ملک میں وہ عظمت و مقام نہ پاسکی مقررین نے مطالبہ کیا کہ انگریزی زبان سے چھٹکارا دلاکر دفاتر اور اداروں میں قومی اردو زبان میں امور نبٹائے جائیں اس موقع پر شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ اُردو کی عظمت و مقام کو تسلیم کیا جائے ۔