ہولناک حادثہ۔ سکول کے بچوں سے بھرے رکشہ کو ٹرالر کی ٹکر

 ہولناک حادثہ۔ سکول کے بچوں سے بھرے رکشہ کو ٹرالر کی ٹکر۔ 4 بچے جانبحق 10 سے زائد زخمی۔

*بہاولپور(ایجوکیشن رپورٹر) ہولناک حادثہ۔ سکول کے بچوں سے بھرے رکشہ کو ٹرالر کی ٹکر۔ 4 بچے جانبحق 10 سے زائد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقے مسافر خانہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے اسکول کے بچوں کے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4بچے جاں بحق اور10بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 

اسکول کے بچے رکشہ پر پڑھنے جا رہے تھے راستہ میں حادثہ کا شکار ہو گئے ریسکیو 1122ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں شروع ہیں۔