ملک پورہ روڈ پر ڈکیتی کی واردت، نائٹ ڈیوٹی پر جانے والی محکمہ صحت کی ایل ایچ وی اور اسکا بھائی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے۔

 ملک پورہ روڈ پر ڈکیتی کی واردت، نائٹ ڈیوٹی پر جانے والی محکمہ صحت کی ایل ایچ وی اور اسکا بھائی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے۔ تین ڈاکو موٹر سائیکل سوار سے 30 ہزار روپے اور خاتون سے 3 ہزار روپے لوٹ کر فرار۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ملک پورہ روڈ پر ڈکیتی کی واردت، نائٹ ڈیوٹی پر جانے والی محکمہ صحت کی ایل ایچ وی اور اسکا بھائی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے۔ تین ڈاکو موٹر سائیکل سوار سے 30 ہزار روپے اور خاتون سے 3 ہزار روپے لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے چک ڈھاباں کے قریب ملک پورہ روڈ پر تین ڈاکو موٹر سائیکل سوار سے 30 ہزار روپے اور اس کے ساتھ خاتون سے 3 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ خاتون محکمہ صحت کی ایل ایچ وی ہیں اور نائٹ ڈیوٹی کے لیے ملک پورہ بنیادی مرکز صحت جا رہی تھیں۔ پٹرولنگ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔