پرائیویٹ سکولز کے لیے خوشخبری۔ سپریم کورٹ کا بڑا حکم۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پرائیویٹ سکولز کے لیے خوشخبری۔ سپریم کورٹ کا بڑا حکم۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کو پرائیویٹ سکولز سیل کرنے سے روکنے کا حکم امتناع جاری کر دیا۔ یاد رہے کنٹونمنٹ بورڈز نے تقریبا 8300 پرائیویٹ سکولز کو کنٹونمنٹ کی حدود سے باہر منتقل ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے اس فیصلے کے نتیجے میں 30 لاکھ سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔