علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں 2021 کی بی ایڈ پروگرام کی ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کی فیس ٹو فیس ورکشاپس 28 فروری سے شروع ہو رہی ہیں.

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں 2021 کی بی ایڈ پروگرام کی ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کی فیس ٹو فیس ورکشاپس 28 فروری سے شروع ہو رہی ہیں ۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولنگر ڈاکٹر احمر ذوالفقارنون

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولنگر ڈاکٹر احمر ذوالفقارنون نےکہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں 2021 کی بی ایڈ پروگرام کی ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کی فیس ٹو فیس ورکشاپس 28 فروری سے شروع ہو رہی ہیں ۔پہلے مرحلے میں بی ایڈ کے مختلف کورسز  8607,8608,6498,6499 کی ورکشاپس شروع ہو رہی ہیں ۔ جبکہ پوسٹ گریجویٹ ایم اے ایجوکیشن ،سپیشل ایجوکیشن ، اور ایجوکیشن اینڈ پلاننگ & مینجمنٹ کی فیس ٹو فیس ورکشاپس جلد شروع ہوں گی۔ طلبہ کو بذریعہ موبائل میسج اور لیٹر اطلاع ان کے گھر کے ایڈریس پر پہنچا دی جائے گی ۔ ری اپیئر/ اگین ری اپیئر طلبہ کو بھی چانس دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ طلباء کی مشکلات کو پیش نظر ٹیچنگ پریکٹس والے کورسز کو دوبارہ فیس ٹو فیس موڈ میں ورکشاپس کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ باقی کورسز کی ورکشاپس اسی طریقے سے آن لائن بذریعہ LMS Aaghi Portal پرہوں گی ۔یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کے لئے بی ایڈ بی ایس۔ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کی پہلی اسائنمنٹ جمع / اپلوڈ کرنے کی تاریخ بڑھا دی ہے طلباء شیڈول کے مطابق پہلی اسائنمنٹ دوسری اسائنمنٹ کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں. مزید رہمنائی کے لئے دفتری نمبر پر رابطہ کریں۔9330012-063