ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کی۔

 ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں  ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت منعقد ہوا. اس موقع پر ڈپٹی  ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر  نے  کہا کہ  ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں. تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جاکر ترقیاتی کاموں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں. انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.انہوں کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے. اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں کے  حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی نے بتایا  کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت 162ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 28425.046ملین روپے سے زائد ہے۔ ۔اسی طرح 162 مزید ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت.28425.046 ملین روپے سے زائد ہے