جنگلات کی وجہ سے گلوبل وارمنگ و موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چوھدری لطیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

 شجر کاری سے زمین کا کٹاؤ  کم ہوتا ہے، اجاڑ زمین پر ہرے بھرے جنگلات قائم کرنے سے بارش میں اضافہ اور گلوبل وارمنگ و موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔چوھدری لطیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری لطیف اللہ نے زراعت آفیسر محمد اکرم یعقوب  کے  ہمراہ اپنے دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم "ہر بشر دو شجر"کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری لطیف اللہ نے زراعت آفیسر محمد اکرم یعقوب  کے  ہمراہ اپنے دفتر کے سبزہ زار میں موسم بہار شجر کاری مہم "ہر بشر دو شجر" کے تحت پودا لگایا اس موقع پر دفتر کے افسران اور دیگر ملازمین نے بھی شجر کاری میں حصہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر چوھدری لطیف اللہ نے کہا کہ شجر کاری سے زمین کا کٹاؤ  کم ہوتا ہے، اجاڑ زمین پر ہرے بھرے جنگلات قائم کرنے سے بارش میں اضافہ اور گلوبل وارمنگ و موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ جنگلات کی ترقی ہماری آ ب و ہوا اور معیشت کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے. حکومت معیشت اور قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس میں عوام شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔