پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل۔

 پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے چک مٹھا عاکوکا میں چار ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پراسرار انداز میں قتل کر دی گئی ہے۔ لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی کو سسرالیوں نے زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ متوفیہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے